اجلاس مجلسِ منتظمہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ بحسن وخوبی اختتام پذیر

 اجلاس مجلسِ منتظمہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ بحسن وخوبی اختتام پذیر

مولانا حبیب الرحمن قاسمی چوتھی مرتبہ صدر منتخب ہوئے

 الحاج منظور، مولانا ادریس مظاہری، جناب منظر خان ،مولاناصغیر احمد مظاہری نائبین صدوراور ڈاکٹر سلیم جمشید پور خازن منتخب ہوئے









جمعیۃ علماء کےذمہ داران اور اراکین ملی اتحاد کے ساتھ کام کریں۔ اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کی ایک سو دوسالہ تاریخ کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

آپ کسی بھی قیمت میں ووٹ کی تقسیم کا سبب نہ بنیں/ حضرت مولانا سیداسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند

جمعیۃ علماء جھارکھنڈ متعدد قومی وملی خدمات کے میدان میں سرگرمِ عمل/ سیکریٹری رپورٹ از مفتی محمد شہاب الدین قاسمی 









رانچی 22 ستمبر

 جامعہ اسلامیہ ارشد العلوم نوادہ ہزاری باغ میں مجلسِ منتظمہ علماء جھارکھنڈ کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی اور مرکزی مشاہد کی حیثیت سے حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت جناب مولانا حبیب الرحمٰن قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے کی۔

اجلاس میں 21 اضلاع کےصدورو سکریریٹریز کے علاوہ سینکڑوں اراکینِ مجلسِ منتظمہ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر ضلعی صدورونظماء اعلیٰ نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس سے پہلے فلک شگاف نعروں کے ساتھ مولانا مدنی کا استقبال کیاگیا، اور رسمِ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ مولانا افتخار قاسمی اور قاری زکریانے ترانۂ جمعیۃ پرجوش انداز میں پیش کیے۔

نظامت کے فرائض مولانا محمد اکرم قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گریڈیہ نے اداکیے، مفتی ارشد قاسمی امام وخطیب رشیدی جامع مسجد نوادہ کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا، قاری زکریا ہزاری باغ اور جناب ممتاز عاطف نے نعتِ پاک پڑھی۔ 

صدرِ اجلاس مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ کی جمعیۃعلماء جھارکھنڈ کی جمعیۃ کی ایک نظم اوردعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

( مولانامدنی کا ولولہ انگیز اور بصیرت افروزخطاب اوراجلاس کی پوری رپورٹ کل ملاحظہ کریں )








Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی