پہلے سے زیادہ اس وقت ملک کو ہندو مسلم اتحاد کی ضرورت/ حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند و کنوینر تحریک ہندو مسلم اتحاد
ہندو مسلم اتحاد کا عملی آغاز مقامی جمعیتوں سے کریں/ مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ
ہندو مسلم یک جہتی کے لیے مسندِ تدریس و خطابت اور خانقاہوں سے باہر نکلنے کا وقت ہے/ نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسن اسجد مدنی سیکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش
ہندو مسلم اتحاد اور دیگر اقلیتوں اور بین المذاہب اخوت کے پیغام کو صوبہ بھر عام اور مؤثر بنانے کے لیے لائحۂ عمل مرتب کرنے اور پروگرام سازی کے لیے جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام " نمائندہ تربیتی اجلاس" سے حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند و کنوینر تحریک ہندو مسلم اتحاد کا فکر انگیز خطاب
ایس، آئی، آر ( S. I. R ) ووٹر لسٹ / شناخت درست کرانے کے لیے مقامی اور ضلعی جمعیتیں واقف اور متحرک نوجوانوں کی ٹیم بنائیں اور ہیلپ ڈیسک بناکر اس قومی و ملی فریضہ کو انجام دیں/ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی اپیل
12 جولائی رانچی
گزشتہ 9 جولائی 2029 بروز جمعرات کیمپ آفس معہد القرآن الکریم مدنی مسجد نوادہ ہزاری باغ میں جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام جناب مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں " ایک روزہ نمائندہ تربیتی اجلاس " منعقد ہوا۔ جس میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے تحریک ہندو مسلم اتحاد کے کنوینر نائب صدر جمعیۃ علماء ہند جگر گوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی، جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کے رکن جناب پروفیسر نصراللہ مدراس، جناب حافظ محمد شریف جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تمل ناڈو اور نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسن اسجد مدنی شریک ہوئے۔نمائندہ اجلاس میں صوبہ بھر کی ضلعی جمعیتوں کے صدور ونظماء اعلی اور ہر ضلع کی مقامی جمعیتوں کے دس فعال کارکنان بھی شریک ہوئے، جن کی تعداد ڈھائی سو تھی۔
تحریک کے کنوینر حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند نے صوبہ بھر سے اجلاس میں شریک ہوئے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران، اراکین و کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر ہندو مسلم اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت بتاتے ہوئے اس سلسلہ میں ممکنہ جدوجہد کی اپیل کی، تحریک کے نفوذ و استحکام اور اس کی توسیع کے سلسلہ میں مولانا مدنی نے اپنے جامع اور مؤثر خطاب میں اس کے تمام گوشوں پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا ہندو مسلم اتحاد اس وقت ملک کی سب بڑی ضرورت ہے، مولانا مدنی نے تحریک کے مفید اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے راجستھان میں ہندو مسلم اتحاد اور اس کے نتیجہ میں راجستھان اور ملک میں مرتب ہونے والے نتائج سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا، مولانا مدنی نے کہا، ملک کی موجودہ حالات میں جمعیۃ علماء ہند ہندو مسلم اتحاد کو ملک کی ترقی، اس کی بقا اور سالمیت کے لیے ضروری سمجھتی ہے۔انہوں نے کارکنان کو عملی جدوجہد کے خطوط اور طریقۂ کار بتاتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں ہندو مسلم اتحاد کے سارے پروگرام اور اس سلسلہ میں عملی جدوجہد غیر سیاسی نوعیت کے ہوں گے، انہوں نے کہا، یہ کام طویل ضرور ہے، لیکن ناممکن یا مشکل ہرگز نہیں، بس ہمیں مستقل مزاجی کے ساتھ پیغامِ اخوت و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنا سفر جاری رکھیں اور اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کی ہدایات مد نظر رکھیں۔
جناب پروفیسر نصراللہ رکن ورکنگ کمیٹی جمعیۃ علماء ہند( مدراس) نے نائب صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید اسجد مدنی کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جمعیۃ علماء ہند سے وابستگی پر فخر ہے، ہمارے اکابر نے موجودہ حالات میں ہمارے لیے جو خطوط متعین کیے ہیں ہم اسے دین کی کامیابی بھی سمجھتے ہیں اور اسی میں ملک کی بقا کا راز بھی مضمر ہے۔
جناب حافظ محمد شریف جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تمل ناڈو جو جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے اپنے صوبہ میں بڑے پیمانے پر خدمت و ہم آہنگی کے سلسلہ میں متعارف ہیں، انہوں نے ملک و قوم کی خدمت کے طریقہ کار بتائے، جن سے ہندو مسلم اتحاد تحریک کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنے صوبہ تمل ناڈو میں ہندو مسلم اتحاد کے کچھ مؤثر واقعات بھی حاضرین کو سنائے۔
نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسن اسجد مدنی سیکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے اپنے جامع، مؤثر اور ولولہ انگیز خطاب میں علماء ائمہ اور اربابِ مدارسِ سے کہا کہ یہ وقت مسندِ تدریس و خطابت اور خانقاہوں سے باہر نکل کر ملک وقوم کی خدمت کی کا وقت ہےاس لیے مدرسوں اور خانقاہوں سے باہر نکلیں اور تحریک ہندو مسلم اتحاد کے لیے سرگرمِ عمل ہوجائیں۔

مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے تحریک ہندو مسلم اتحاد کو پورے صوبہ میں عام اور مؤثر بنانے کے سلسلہ میں ضلعی جمعیتوں کے سامنے عملی جدوجہد کے طریقۂ کار پیش کیے،ہاتھ اٹھاکر جس کی تائید حاضرین نے کی۔ جنرل سیکریٹری نے تحریک کو مقامی جمعیتوں سے شروع کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ ملک کی موجودہ تشویشناک صورتِ حال کے پیشِ نظر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی صدارت میں مجلسِ عاملہ جمعیۃ علماء ہند منعقدہ 14، 15 مئی 2026 نے "ہندو مسلم اتحاد " کی تجویز منظور کرتے ہوئے ہوئے صوبائی جمعیتوں سے اس سلسلہ میں ممکنہ جدوجہد کی اپیل کی گئی تھی، جس کی ضرورت آج پہلے سے زیادہ ہے اورجس کے کل ہند کنوینر حضرت مولانا سید اسجد مدنی بنائے گئے تھے۔ جس کے بعد " تحریک ہندو مسلم اتحاد " کے کنوینر حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے ذریعہ تمام صوبائی جمعیتوں کو "ہندو مسلم، دیگر اقلیتوں اور اہلِ مذاہب کے درمیان اتحاد کے فروغ کے لیے فی الفور "نمائندہ تربیتی اجلاس" منعقد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔جس کی ایک کڑی کے طور پرجمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام آج کایہ نمائندہ تربیتی اجلاس تھا۔

اجلاس میں مولانا خورشید احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء چھتیس گڑھ، مولانا صغیر احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ، مفتی زین العابدین قاسمی صدر، حافظ انور حسین جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مشرقی سنگھ، مفتی عبد الحی قاسمی صدر، مولانا سہراب اشہر جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع دھنباد، مولانا محمد اکرم قاسمی صدر، مولانا محمد رستم قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء گریڈیہ، مفتی محمد الیاس قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع دمکا، مفتی عبادالرحمن قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع گڈا، مفتی محمد صدیق مظاہری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جامتاڑا، حافظ خالد حسین صدر جمعیۃ علماء ضلع پلاموں، مولانا پرویز قاسمی صدر، مفتی وسیم نعمانی قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مغربی سنگھ بھوم، مفتی شمیم قاسمی صدر، مولانا ضمیر احمد قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع رام گڑھ، مولانا اقبال ایوبی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع چترا، الحاج مفتی محمد یونس قاسمی صدر جمعیۃ ضلع ہزاری باغ، مولانا محبوب مظاہری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما، مولانا محمد احسان قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع گڑھوا، جناب عزیر صاحب صدر، مولانا مصدق اختر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بوکارو، مولانا رضوان دانش ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع لاتیہارخصوصیت کے ساتھ شریک رہے۔ ان کے علاوہ ہر ضلع کے متحرک اور فعال کارکنان بھی شریکِ اجلاس رہے۔
واضح رہے کہ یہ نمائندہ اجلاس صوبہ بھر میں ہندو مسلم اتحاد اور دیگر اقلیتوں اور بین المذاہب اخوت کے پیغام کو عام کرنے کے سلسلہ میں لائحۂ عمل مرتب کرنے اور پروگرام سازی کے لیے منعقد ہواتھا۔
واضح رہے کہ یہ نمائندہ اجلاس صوبہ بھر میں ہندو مسلم اتحاد اور دیگر اقلیتوں اور بین المذاہب اخوت کے پیغام کو عام کرنے کے سلسلہ میں لائحۂ عمل مرتب کرنے اور پروگرام سازی کے لیے منعقد ہواتھا۔
اجلاس کے اخیر میں جناب ندیم صاحب رانچی ایکسپرٹ ایس، آئی آر اور ان کی ٹیم نے صوبہ میں جاری ایس، آئی ، آر کے طریقۂ کار سے حاضرین کو آگاہ کیا، اور مفتی محمد شہاب الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء جھارکھنڈ نے مقامی اور ضلعی جمعیتوں سے اس سلسلہ میں ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع، ہر بلاک، ہر پنچایت اور ہر گاؤں تک پہنچ کر عوام کی رہنمائی کریں، واقف، فعال اور متحرک نوجوانوں کی ٹیم بناکر ہیلپ ڈیسک بنائیں اورمتعلقہ معلومات فراہم کریں، ضروری دستاویزات کی تیاری میں تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ کوئی بھی مستحق شخص محض لاعلمی یا غفلت کی وجہ سے اپنے حق سے محروم نہ رہ جائے۔
مفتی ارشد قاسمی امام و خطیب رشیدی جامع مسجد نوادہ کی تلاوتِ قرآن مجید سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا افتخار قاسمی سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہزاری باغ نے نعت پاک سنائی ، مفتی منیر الدین قاسمی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع کوڈرما نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جناب مولانا صغیر احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی دعاؤں پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

ایک تبصرہ شائع کریں